شوبز

اے پی ڈھلون کے گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ

 وینکوور میں پنجابی گلوکار و ریپر امرت پال (اے پی) سنگھ ڈھلون کے گھر باہر مبینہ طور پر فائرنگ کا واقعہ پیش ایا -خوش قسمتی سے گلوکار بالکل محفوظ رہے.

فائرنگ  کی ذمہ داری کا دعوی


 بھارتی میڈیا کے مطابق لارنس بشنوئی گینگ کے رکن روہت گودارانے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے اس  گینگ پر سدھو موسے والا کے قتل کے  منصوبہ بندی اور سلمان خان کو قتل کی دھمکی دینے کا الزام ہے.

سوشل میڈیا پر ویڈیو اور پوسٹ


سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا ایک شخص رات کے وقت  اے پی ڈھلون کے گھر کے باہر فائرنگ کر رہا ہے۔ تاہم، ویڈیو میں دکھائے گئے مقام کی واضح تصدیق نہیں کی جاسکی۔ ایک اور مبینہ پوسٹ میں روہت گودارا نے دعویٰ کیا کہ فائرنگ وکٹوریہ آئی لینڈ اور ووڈ برج ٹورنٹو میں ہوئی۔

 سلمان خان اوراے پی ڈھلون کے گانے کا تعلق


مبینہ پوسٹ کے مطابق اے پی ڈھلون نے اپنی حالیہ میوزک ویڈیو Old Money” میں سلمان خان کو شامل کیا،جس پر بشنوئی گینگ نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے گلوکار کے گھر کے باہر فائرنگ کی۔

سکیورٹی  ایجنسیوں کی تحقیقات


سکیورٹی  ایجنسیاں اس مبینہ پوسٹ اور ویڈیو کی تصدیق کر رہی ہے ، اے پی ڈھلون اور کینیڈا کی پولیس نے ابھی تک اس واقعے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

گینگسٹر لارنس بشنوئی کے مزید الزامات


 گزشتہ سال لارنس بشنوئی نے کینیڈا میں گلوکار گپی گریوال کے گھر پر فائرنگ کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی۔ بشنوئی نے سلمان خان کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی، اور اس سال اپریل میں سلمان کی رہائش گاہ پر فائرنگ بھی کی گئی تھی



Previous post
یووراج سنگھ کے والد کا دھونی پر تازہ ترین الزام
Next post
سلینہ گومز دنیا بھر کی کم عمر ارب پتی شخصیات میں شامل

Leave a Reply