شخصیات

سلینہ گومز دنیا بھر کی کم عمر ارب پتی شخصیات میں شامل


32
سال کی عمر میں عالمی شہرت یافتہ امریکی اداکارہ اور گلوکارا سلینا گومز نے دنیا کی عرب پتی شخصیات کی   فہرست میں جگہ بنا لی ہے  ان کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 1.3 بلین ڈالرز تک پہنچ گئی ہے

 ریر بیوٹی عربوں کی کمائی کا ذریعہ


 سلینا گومز کی زیادہ تر دولت ان کے پانچ سال پرانے  میک اپ برینڈ ریر بیوٹی سے حاصل ہوتی ہے یہ برینڈ دنیا بھر میں مقبول ہے اسے  گومز کی کامیابی کا بڑا سبب قرار دیا جاتا ہے ان کی دولت میں اضافہ ان کی گلوکاری اداکاری اور برینڈ پارٹنرشپ سے بھی ہوتا ہے

سرمایہ کاری اور انٹرپر نیور شپ میں کامیابی


 سلینا گومز نہ صرف شوبزبلکہ سرمایہ کاری کے میدان میں بھی کامیاب رہی ہیں انہوں نے ذہنی صحت سے متعلق پروجیکٹ ونڈر مائنڈ میں بھی سرمایہ کاری کی جو کہ ذہنی صحت کی بہتری کے لیے کام کرتا ہے

انسٹاگرام پر بے پناہ مقبولیت


 سلینا گومز سوشل میڈیا پہ بھی بے حد مقبول ہیں ان کے انسٹاگرام پر 424 ملین فالوورز ہیں جس کے ساتھ وہ اس پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت میں سے تیسرے نمبر پہ ہیں پہلے نمبر پر فٹبالر رونالڈو ہیں جن کی 638 ملین فالورز ہیں اور دوسرے نمبر پر لیونل میسی ہیں جن کے 504 ملین فالورز ہیں

سیلف میڈ  ارب پتی کا سفر

 سلینا گومز کا ارب پتی بننے کا سفران کی محنت ذہانت بہتری کاروباری فیصلوں کے عکاسی کرتا ہے ان کی کامیابی نہ صرف  شوبزتک محدود ہے بلکہ انہوں نے سرمایہ کاری اور کاروبار کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے

Previous post
اے پی ڈھلون کے گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ
Next post
زیتون کا تیل اور دل کی صحت کے طبی تحقیق کے نتائج

Leave a Reply