جنوبی لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان شدید جھڑپوں میں تین اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ بارہ زخمی ہوگئے ہیں۔ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر متعدد راکٹ اور ڈرون حملے کیے۔
حزب اللہ کا اسرائیل پر جوابی حملہ: 90 راکٹ اور ڈرون داغے
صیہونی جارحیت کے جواب میں حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر نوے سے زائد راکٹ اور ڈرون داغے۔ ان حملوں میں چار اسرائیلی زخمی ہوگئے جبکہ املاک کو بھی نقصان پہنچا۔
اسرائیلی فضائی حملے: جنوبی لبنان میں 15 افراد شہید
اسرائیلی فضائی حملے میں جنوبی لبنان کی ایک سرکاری عمارت کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں مقامی میئر سمیت 15 افراد شہید ہوگئے۔
قانا اور الیمونہ پر بمباری: 27 افراد جاں بحق
لبنانی شہر قانا میں گھروں اور ایک طبی مرکز پر اسرائیلی بمباری کی گئی، جبکہ الیمونہ قصبے پر بھی حملے ہوئے، جن کے نتیجے میں 24 گھنٹوں کے دوران 27
افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
بیروت میں حزب اللہ کے اسلحہ ڈپو پر اسرائیلی حملے کا دعویٰ
بیروت میں حزب اللہ کے اسلحہ ڈپو پر اسرائیلی حملے کا دعویٰ
اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بیروت میں حزب اللہ کے زیر زمین اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا ہے۔
غزہ میں اسرائیلی جارحیت: 70 سے زائد فلسطینی شہید
غزہ پر اسرائیلی فوج کی مسلسل بمباری جاری ہے، جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 70 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
جبالیہ کیمپ کا محاصرہ: لاکھوں فلسطینی محصور
جبالیہ کیمپ میں بارہ روز سے اسرائیلی فوج کا محاصرہ جاری ہے جس کے باعث لاکھوں فلسطینی محصور ہوچکے ہیں۔
سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس
غزہ کی بگڑتی انسانی صورتحال پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلالیا گیا ہے۔ امریکا نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ثابت کرے کہ اس کی پالیسی فلسطینیوں کو بھوکا مارنے کی نہیں ہے۔
امریکا کی اسرائیل کو تنبیہ: امداد میں کٹوتی کا خطرہ
امریکا نے اسرائیل کو پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں انسانی امداد کی صورتحال 30 دن کے اندر بہتر نہ کی تو اسے امریکی فوجی امداد میں کٹوتی کا سامنا کرنا پڑے گا۔