پاکستان

پاکستان اور روس کے تعلقات میں نئی اُمیدیں: توانائی، تجارت اور تعلیم میں تعاون کا عزم


 نائب وزیراعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دفتر خارج اسلام اباد میں روسی نائب وزیالیکسی و رچوک کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ پاکستان اور روس نے توانائی تجارت ثقافت تعلیم کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پہ اتفاق کیا ہے دونوں ممالک مختلف عالمی فورمز پر مختلف ایشوز پر اہنگی رکھتے ہیں

رو س   کے ساتھ پاکستان کے تعلقات اور برکس میں شمولیت

اسحاق نےرو س کے مسلم دنیا اور او ائی سی کے رکن ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات کو سراہا اور  برکس میں پاکستان کی شمولیت کے حوالے سےرو سکی حمایت کا اعتراف کیا انہوں نے مزید کہا پاکستان پر   برکس میں شمولیت کے لیے کوشا ہے تاہم برکس کا ممبر بننے کے لیے ایک مخصوص طریقہ کار ہے جس کو پاکستان پورا کر ے گا  برکس کی ممبرشپ کسی اکثریت فیصلے سے نہیں بلکہ مکمل اتفاق رائے سے دی جاتی ہے

روسی نائب وزیراعظم الیکسی و رچوک کے خیالات

دوسری نائب وزیراعظم الیکسی و رچوک نے کہا پاکستان کو نارتھ ساؤتھ ٹرانسپورٹ اور یورینیشن اکنامک یونین میں شامل ہونے کے  فوائد اگاہ کیا گیا ہے انہوں نے پاکستان کی  برکس میں شمولیت کی درخواست پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ  برکس سے شنگھائی تعاون تنظیم ایک دوسرے کے سسٹر ارگنائزیشنز ہیں تا ہم ان میں شمولیت اتفاق رائے سے ہوتی ہے

مختلف شعبہ میں تعاون پر بات چیت

ورچوک نے مزید کہا کہ ان کے ہمراہ ائے وفود پاکستانی حکام کے ساتھ مختلف شعبہ میں  تعاون پر تفصیلی بات چیت کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مضبوط کیا جا سکے

Previous post
پاکستان اور چین کی 40 سالہ شراکت داری: جوہری توانائی میں کامیابی کی نئی مثال
Next post
’امریکا میں جعلی کنسرٹ ٹکٹ نہ خریدیں‘‘، سلمان خان کی مداحوں کو سخت وارننگ

Leave a Reply