بالی وڈ کی مشہور اداکارہ کرینہ کپور نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی بہن، سابقہ اداکارہ کرشمہ کپور کا پہلا کرش بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان تھے۔ یہ انکشاف نیٹ فلکس کے شو “دی گریٹ انڈین کپل شو” کے دوران ہوا، جہاں کرینہ اور کرشمہ ایک ساتھ شرکت کر رہی ہیں۔
کرشمہ اور کرینہ کا نیٹ فلکس پر ایک ساتھ شرکت
نیٹ فلکس پر نشر ہونے والے شو میں کرشمہ اور کرینہ کپور پہلی بار ایک ساتھ نظر آئیں گی۔ بھارتی میڈیا کے سوشل میڈیا پیج پر شو کا ٹریلر شیئر کیا گیا، جس میں دونوں بہنیں اپنی ذاتی زندگی، بالی وڈ کیرئیر اور خوبصورت لمحات پر بات کرتی دکھائی دیں۔
میزبان کپل شرما کا سوال اور کرینہ کا انکشاف
شو کے میزبان کپل شرما نے کرینہ سے سوال کیا کہ کرشمہ کا پہلا کرش کون تھا؟ اس پر کرینہ نے فوراً جواب دیا کہ انہیں لگتا ہے کہ “سلمان خان”۔ کرینہ کے اس جواب پر کرشمہ حیران رہ گئیں، جبکہ کرینہ ہنستے ہوئے کچھ خوفزدہ نظر آئیں۔
کرشمہ اور سلمان خان کی مشہور فلمیں
کرشمہ کپور اور سلمان خان 90 کی دہائی میں کئی کامیاب فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں، جن میں “جڑوا”، “انداز اپنا اپنا”، “بیوی نمبر ون”، “دلہن ہم لے جائیں گے”، “چل میرے بھائی” اور “ہم ساتھ ساتھ ہیں” شامل ہیں۔ اس وقت ان کی جوڑی کو بالی وڈ کی سب سے پسندیدہ جوڑیوں میں شمار کیا جاتا تھا۔
کرینہ اور سیف علی خان کے تعلق کا انکشاف
دوسری جانب شو کے دوران کرینہ کپور نے اپنے شوہر، اداکار سیف علی خان کے ساتھ تعلق پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہی سیف کو پہلے محبت کا اظہار کیا تھا۔ کرینہ نے بتایا کہ سیف نے ان کے کہنے پر اپنے ہاتھ پر ان کے نام کا ٹیٹو بنوایا تھا۔