سیف علی خان سوشل میڈیا میرے جیسے لوگوں کے لیے خطرہ
بالی وڈ کے معروف اداکار سیف علی خان نے حالیہ ایک تقریب میں سوشل میڈیا کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ میرے جیسے افراد کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے اسی لیے میں اس سے دور رہتا ہوں
سیف علی خان ایک پارٹی چینل کے ایونٹ میں گفتگو کرتے ہوئے وضاحت کی کہ وہ منفی چیزوں میں نہیں پڑنا چاہتے اسی لیے سوشل میڈیا سے فاصلے کو ترجیح دیتے ہیں ان کا کہنا تھا میرے خیال میں سوشل میڈیا اپ کا قیمتی وقت برباد کرتا ہے اس وقت کا استعمال مثبت سرگرمیوں میں کیا جا سکتا ہے
انہوں نے مزید کہا کبھی کبھار وہ انسٹاگرام پر ادھے گھنٹے کے لیے جاتے ہیں جہاں انہیں عجیب و غریب پیغامات نظر اتے ہیں سیف نے کہا میری بیوی اکثر مجھ سے کہتی ہے اپ صحیح چیزوں کو فالو نہیں کر رہے
سیف علی خان نے سوشل میڈیا کو کبھی ختم نہ ہونے والا سلسلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ پسند نہیں کیونکہ یہ ان جیسے لوگوں کے لیے خطرہ ہو سکتا ہے انہوں نے واضح کیا کہ وہ منفی باتوں سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا ان کے لیے مناسب نہیں ہے سیف علی خان بالی ووڈ کے اعلی درجے کی اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں مگر اپنے دیگرر ساتھیوں کے برعکس وہ کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر موجود نہیں ہیں