لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی تقریر کے دوران اسرائیلی طیاروں نے فضائی حدود کے خلاف ورزی کی اور شہریوں میں خوف و حراس پھیلانے کی کوشش کی اس واقعے نے لبنانی عوام کے درمیان شدید تشویش پیدا کر دی ہے
اسرائیلی طیاروں کی نیچے پرواز
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جیسے ہی حسن نصر اللہ کی تقریر ٹیلی ویژن پر نشر ہونا شروع ہوئی، اسرائیلی طیاروں نے دارالحکومت بیروت میں نچلی پروازیں شروع کرتی ان طیاروں کی زوردار اوازوں نےبیروت کے شہریوں کو پریشان کردیا گھروں کی کھڑکیاں لرزنے لگی
ڈرونز
کا مشاہدہ
سوشل میڈیا پر معتد لبانی شہریوں نے دعوی کیا کہ انہوں نے فضا میں ڈرونز بھی دیکھے ہیں شہریوں کا ماننا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے دانستہ طور پر لبانی عوام کو ہراساں کرنے کی کوشش تاکہ انہیں خوفزدہ اور بے چین کیا جا سکے
بیروت کے باہر بھی جارحیت
اسرائیلی طیاروں کی صرف بیروت محدود نہیں رہی بلکہ بیروت کےباہر کے علاقوں میں بھی شہریوں کو اسی طرح سے ہراساں کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے